یو ٹیلیٹی سٹور زپر گھی بحران نے سراٹھالیا، صارفین مشکلات کا شکار 

  یو ٹیلیٹی سٹور زپر گھی بحران نے سراٹھالیا، صارفین مشکلات کا شکار 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز بھی ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے۔ آٹا چینی کی سپلائی بہتر ہوئی تو سبسڈائز گھی نایاب ہو گیا۔ 170روپے کلو والا گھی نہ ملنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری کہتے ہیں جن اشیاء  پر سبسڈی ہے، وہ دستیاب ہی نہیں ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز عوام کے لئے بے سود ہونے لگے۔ آٹا چینی کے بعد سستے گھی کا بحران پیدا ہو گیا۔  یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی ہفتوں سے سبسڈائز گھی کی سپلائی نہیں ہو سکی۔ عوام مہنگے برانڈز کے گھی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف مہنگی اشیاء  مل رہی ہیں، ریلیف صرف کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیاہے۔یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی سستا ہے جس کے باعث کھپت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، جلد ہی سپلائی بہتر ہو جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -