مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے 25دکاندار گرفتار

مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے 25دکاندار گرفتار

  

فیروز والہ(نامہ نگار) پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں کھاد اور اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے پر 25 دوکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانہ کیا جبکہ درجنوں دکانوں پر اشیاء کے ریٹس چیک کیے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ  کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ فیروزوالہ رناا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک، الحمد گارڈن، بدو پلی، نین سکھ چوک، فیض پور اور رانا بھٹی کے علاقہ میں چھاپے مارے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -