عوامی کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،زرقا

عوامی کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،زرقا

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء  ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہاکہ کورونا کی نئی لہرسے بچنے کے لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں 

، حکومت اور عوام نے ملکر کورونا کی جنگ لڑنی ہے، وزیراعظم عمران خان کے کورونا کے حوالے سے مثالی اقدامات کی دنیا معترف ہے، انہوں نے کہاکہ عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے غیر ضرور باہر مت نکلیں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -