کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،مظہر سرور

کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،مظہر سرور

  

فیروز والہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چوہدری عثمان لیاقت، انسپکٹر انفورسمنٹ ملک غلام مہدی اور دیگر محکموں کے افسران نے سہولت بازار کوٹ عبدالمالک اور مختلف مارکیٹوں کے علاوہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ڈینگی ٹریننگ کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے سہولت بازار کوٹ عبدالمالک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ چینی اور آٹا کی دستیابی کو چیک کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ایس او پیز پر عمل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔

 محمد انور فیروزوالہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -