پنجاب یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی میں باہمی تعاون کا معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی میں باہمی تعاون کا معاہدہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں سول سروسز اکیڈمی لاہور والٹن کیمپس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اور ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، ڈائریکٹر سی ٹی پی ذوالفقار یونس، فیکلٹی ممبران اور سول سروسز اکیڈمی کے اعلیٰ عہدہداران نے شرکت کی۔

  معاہدے کے مطابق فریقین سی ٹی پی پروبیشنز زکیلئے مشترکہ ڈگری پروگرام پر کام کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -