پنجاب یونیورسٹی کی ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (لیڈی رپورٹر) آئی یو سی پی ایس ایس اور وائی ٹی اے کے اشتراک سے کوڈ وبا کے دوران ذہنی صحت کے حوالے سے ماہرین نفسیات کی خدمات کو سراہنے کیلئے الرازی ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، صدر آسا پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، فیکلٹی ممبران و دیگر نے شرکت کی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعیہ رفیق کو کوڈ وبا میں ذہنی صحت کیلئے خدمات پر پرائید آف دی نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دوران کوڈ 19ذہنی صحت کے حوالے سے قائم کی گئی ہیلپ لائین، سائیکالوجیکل اور ٹیلی میڈیسن کے لئے خدمات انجام دینے پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افشین مسعود کوبھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔