حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے ماہرین سے مشاورت کرے،شیخ شبیر

حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے ماہرین سے مشاورت کرے،شیخ شبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)ملکی معیشت پر بحرانی کیفیت مہنگائی کی خوفناک لہر کاروباری طبقے کے لئے شدید اذیت اور پریشانی کا باعث ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات سے لے کر خام مال اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں عدم استحکام تجارتی شعبے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ حکومت ملکی معیشت کو بہتر اور مضبوط خطوط پر استوار کرنے کیلئے معاشی ماہرین سے از سر نو مشاورت کرکے حکمت عملی مرتب کرے ان خیالات کا اظہارپاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے ایک بیان میں کیا