حضور پاکؐ نے دنیا میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا،احمد عمران

  حضور پاکؐ نے دنیا میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا،احمد عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
(نمائندہ خصوصی)   ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں دربار عالیہ بھیج پیر جٹانے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ نے اپنے اخلاق کریمانہ، بہترین تہذیب و تمدن اور کامل ضابطہء حیات کے ذریعے دنیا میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا، آپؐ کے انقلاب کا آغاز تعلیم و تربیت سے ہوا اور آپؐ کو معلم اخلاق بناکر دنیا میں بھیجا گیا اس لئے نوجوان نسل اور طلبہ رسول اکرمؐ کی سیرت کا مطالعہ کریں۔کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے پیر غلام غوث محی الدین جانی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،علامہ سید محسن کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمود عالم آسی خرم، پروفسر ڈاکٹر علامہ عبدالصمد نقشبندی، خلیفہ سید مسرور حسین ہاشمی خانی، خلیفہ افضل وارثی، خلیفہ مجتبیٰ حسنین حقانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید احمد، مفتی فیض الہادی، پیر عبدالغنی سہروردی، سید معین الدین شاہ،پیر محمد احمد چشتی، صاحبزاہ کامران سرفراز چشتی، پیر غلام مدنی احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ  نے بھی خطاب کیا۔ 


حضور نبی کریمؐ دونوں جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف نور کا اجالا ہوگیا