تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے 

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے 

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو چند روز سے بخار تھا اور وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کرتے ہو ئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی خادم حسین رضوی کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انہیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبورحاصل تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور ہوگئے تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔

 خادم رضوی

مزید :

صفحہ اول -