پی ایچ اے کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلافریلی

پی ایچ اے کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلافریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پی ایچ اے کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمتہ اللعامینؐ کے حوالے  جیلانی پارک میں سیرت البنی ؐ کانفرنس اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم آصف محمود کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی،ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری اور معروف نعت خواں ادارے المصطفے انٹرنیشنل حلقہ لاہور ڈاکٹر محمد عبداللہ آصف مصطفائی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے بھی خطاب کیا۔

 کہا کہ حضرت محمد ؐ کی زندگی مبارک تمام انسانیت کے کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہفتہ شان رحمتہ اللعامینؐ بھر پور طریقہ سے منایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

سرورکائنات آقا دوجہاں سے محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید انسان کی زندگی میں پیش آنے والی تمام مسائل کا حل دین اسلام میں موجود ہے۔