بلاول اور مریم کی منفی سیاست بْری طرح پٹ چکی ہے،سجاد مہیس

 بلاول اور مریم کی منفی سیاست بْری طرح پٹ چکی ہے،سجاد مہیس

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ بلاول زرداری اور مریم صفدر کی منفی سیاست بْری طرح پٹ چکی ہے، جی بی کی باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیے کوبْری طرح مسترد کیا ہے، پی ڈی ایم کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

، جی بی کے الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں، انگلیاں اٹھانے اور دھاندلی کا شور کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے تمام اقدامات کررہے ہیں، ملکی معیشت میں بہتری اور ملکی ترسیلات میں اضافہ حکومت پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -