نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا طلباء کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا طلباء کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری  مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، منصفین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹرصبا سیف اللہ، پروفیسر زیب النساء سرویا اور محمد آصف نعیم نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں طوبیٰ نور  نے اول، کنزہ امجدنے دوئم اورلائبہ رؤف نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ سمعیہ اسلم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں محمد زید الرحمن نے اول‘ ساحل حسین نے دوئم اور عبدالرحمن نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہرائے سعد علی  کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -