لاک ڈاؤن کے منڈلاتے سائے معیشت کیلئے خطرناک ہیں،حاجی عتیق

لاک ڈاؤن کے منڈلاتے سائے معیشت کیلئے خطرناک ہیں،حاجی عتیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کے منڈلاتے سائے ملکی معیشت کیلئے انتہائی مہلک اور پریشان کن ہیں۔ مہنگائی نے  کاروباری حالات انتہائی ناسازگار حد تک پہنچادیئے ہیں۔

 کورونا وائرس کے گزشتہ طویل ترین لاک ڈاؤن سے جو ملکی معیشت کو دھچکا لگا تاجر اب تک اس بحران سے نکل نہیں سکے۔

 کورونا وائرس کی دوسری لہر کو تاجر انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں۔

 بازاروں مارکیٹوں دکانوں پر ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کررہے ہیں۔ تاجر برادری اب لاک ڈاون یا مزید کاروباری بندشوں کو برداشت نہیں کرے گی۔ حکومتی ہدایات محکمہ صحت کی تجاویز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاط یقینی بنائیں گے مگر کاروبار نہ بند کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -