وزیر اعلیٰ کا بڈھ بیر میں کمسن بچی کو جلانے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس 

وزیر اعلیٰ کا بڈھ بیر میں کمسن بچی کو جلانے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں کمسن بچی کو جلانے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اس گھناؤنے واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے بلاتاخیر ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو کم سے کم ممکنہ وقت میں اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے کے مرتکب افراد انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، وہ قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے او ر اُنہیں عبرتناک سزاد ی جائے گی۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ مجرمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گااور بچی کے والدین کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا۔ 

مزید :

صفحہ اول -