پشاوریونیورسٹی،2 کیسز رپورٹ،متعلقہ شعبہ 14 دن کیلئے بند

 پشاوریونیورسٹی،2 کیسز رپورٹ،متعلقہ شعبہ 14 دن کیلئے بند

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی میں کورونا کے وار جاری  ہے یونیورسٹی کے ایک اور شعبہ میں دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متعلقہ شعبہ کو 14دنوں کیلئے بند کیا گیا اور کلاسز ان لائن ہونگے  جبکہ شعبہ میں جراثیم کش سپرے بھی کیا جائے گا پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ اف پیس اینڈ کانفلیکٹ اسٹیڈیز میں دو طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت اگئے جسکے بعدشعبہ کو 14 دنوں کیلئے بند کیا گیا  تاہم کلاسز ان لائن یونگے اور سٹاف  ڈیوٹی پر ہونگے واضح رہے کہ متاثرہ طلبہ  کئی روز سے یونیورسٹی آ رہے تھے،اس سے قبل یونیورسٹی کے چار شعبہ جات میں کیسز رپورٹر ہونے کے بعد 14دنوں کیلئے بندکیا گیا تھا جبکہ  شعبہ جرنلزم میں بھی ایک طالب کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جسکا رزلٹ ابھی نہیں ایا

مزید :

صفحہ اول -