مسلم لیگ(ن) نے ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے والے فیس ماسک تیار کرا لئے

مسلم لیگ(ن) نے ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے والے فیس ماسک تیار کرا لئے

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے والے فیس ماسک تیار کرا لئے، رہنماؤں اور کارکنوں کو ”ووٹ کو عزت دو“ کی تحریر والے ماسک پہنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے 5 لاکھ خصوصی ماسک تیار کروا لئے ہیں جن پر ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ تحریر ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے جلسوں میں مذکورہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پنجاب میں کنونشنزاور جلسوں کے دوران شرکاء مفت ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) پارٹی پرچموں پر بھی ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ لکھوا کر تقسیم کرے گی، لاہور کے 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں بھی شرکا ء کو یہی ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ(ن) 

مزید :

صفحہ اول -