بورے والا: میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

بورے والا: میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

  

 بورے والا (نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، سینکڑوں تاجروں نے میونسپل کارپوریشن کے دفاتر کا گھیراؤ کر لیا،تاجروں نے مین گیٹ کو تالہ لگا کر جناح ہال کے سامنے دھرنا دے دیا،لیگی ارکان اسمبلی،صدر و سیکرٹری بار اور وہاڑی کے تاجر بھی اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں پہنچ گئے،انتظامیہ کی جانب سے نیلامی منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن بورے والا کی ایک ہزار سے زائد سرکاری دکانوں کی نیلامی کے خلاف ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کی کال پر بورے والا سمیت ضلع بھر میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔ بورے والا کے سینکڑوں تاجر مقامی تاجر راہنماؤں چوہدری محمد عاطف،بنی امین بھٹی،چوہدری عرفان گجر،شیخ عابد فاروق،شیخ اعظم سلطان اور دیگر راہنماؤں کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن میں داخل ہو گئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔ بعدازاں وہاڑی سے ویگنوں اور کاروں پر مشتمل سینکڑوں تاجروں کا قافلہ دھرنے میں پہنچ گیا جہاں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آحمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،صدر بار نوید احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول، محمد جمیل بھٹی،ارشاد حسین بھٹی، شیخ محمد سلیم و دیگرسیاسی و تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ دوکانوں کی نیلامی کے ذریعے معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جب تک نیلامی منسوخ نہیں کی جاتی تاجراپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -