قصور، پولیس مقابلہ میں ڈاکو ا پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور، پولیس مقابلہ میں ڈاکو ا پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

قصور(بیورورپورٹ)کنگن پور میں سنگین نوعیت کے ڈیڑھ درجن مقدمات میں مطلوب ڈاکو پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کنگن پور زیر حراست خطرناک ملزم شبیر عرف شبیری کو برآمدگی کے لئے لیکر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھی ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ آوار ہو کر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے شبیری عرف شبیری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو ضلع قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ و دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا حملہ آوارڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او قصور عمران کشورکی خصوصی ہدایت پر فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -