نوشہرہ ورکاں، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مہندی کی تقریب میں فائرنگ، 17 سالہ نوجوان ماتھے پر گولی لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محلہ سمن آباد کے رہائشی عارف غفاری کے بیٹے اور بیٹی کی رسم مہندی میں شریک مہمان خلیل، ہارون خان، نعیم اور عبدالستار وغیرہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ چھت پر کھڑے ہمسائے 17 سالہ نوجوان عبدالکریم ولد عارف خاں کے ماتھے پر گولی لگ گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر مضروب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر فوری طور پر ہسپتال پہنچے اور مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوجوان جاں بحق