مولانا خادم حسین رضوی کو رات کو کتنے بجے شیخ زید ہسپتال لایا گیا ؟ سینئرصحافی حامد میر نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا 

مولانا خادم حسین رضوی کو رات کو کتنے بجے شیخ زید ہسپتال لایا گیا ؟ سینئرصحافی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراونڈ میں ادا کی جائے گی تاہم اب شیخ زید ہسپتال کی جانب سے جاری کیا گیا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے مولانا خادم حسین رضوی کا شیخ زید کی جانب سے جاری کیا جانے والا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ ان کی عمر 55 سال تھی جنہیں 19 نومبر 2020 کو رات 8 بج کر 48 منٹ پر ہسپتال لایا گیا تو وہ وفات پا چکے تھے ۔
فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی زاہد گشکور ی نے علامہ خادم حسین رضوی کے فیملی ذرائع سے تصدیق کرکے بتا یا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح 10 بجےمینار پاکستان گراونڈ میں ہو گی۔

مزید :

قومی -