کورونا وائرس کے وار ، مزید 2738 افراد میں وائرس کی تشخیص ، 36 افراد جان کی بازی ہار گئے 

کورونا وائرس کے وار ، مزید 2738 افراد میں وائرس کی تشخیص ، 36 افراد جان کی بازی ...
کورونا وائرس کے وار ، مزید 2738 افراد میں وائرس کی تشخیص ، 36 افراد جان کی بازی ہار گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے ملک میں اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2738 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 562 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔