حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں شادی کی تقریبا ت پر پابندی عائد کر دی ، کھلے اجتماع میں کتنے لوگ شرکت کر سکیں گے ؟ اعلان ہو گیا 

حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں شادی کی تقریبا ت پر پابندی عائد کر دی ، کھلے ...
حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں شادی کی تقریبا ت پر پابندی عائد کر دی ، کھلے اجتماع میں کتنے لوگ شرکت کر سکیں گے ؟ اعلان ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار ایک مرتبہ پھر تیز ہو گئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2738 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں اور 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی و دیگر تقریبات کی اجازت کھلی جگہ پر ہو گی ، تقریبا میں 300 افراد کے اجتماع  کی اجازت ہو گی ، عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازمی ہو گا ، پابندی کا اطلاق 31 جنوری تک لاگو رہے گا ۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 562 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -