نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس ، ن لیگ کے رکن اسمبلی عابدرضا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور 

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس ، ن لیگ کے رکن اسمبلی عابدرضا سمیت دیگر کی عبوری ...
نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس ، ن لیگ کے رکن اسمبلی عابدرضا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی عدالت نے مریم نوازشریف کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس میں چار ملزمان کی ضمانت 23 نومبر تک منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس دوران لیگی ایم این اے عابد رضا و دیگر کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کرلی گئی، 4 ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

مزید :

قومی -