پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو، چیئرمین نیب نے افسران کو حکم دیدیا

پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو، چیئرمین نیب نے افسران کو حکم دیدیا
پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو، چیئرمین نیب نے افسران کو حکم دیدیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) میں قانونی مشیر اور اسپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کر دی گئی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد قانونی مشیر اور سپیشل پراسیکیوٹرز شامل کر کے پراسیکیوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی ہدایت جاری کی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب "احتساب سب کے لیے" کی پالیسی کے تحت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نیب افسران ٹھوس شواہد پر تیاری کے ساتھ احتساب عدالتوں میں کیس کی پیروی کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -