اسد عمر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست، اپوزیشن کا موقف بھی آگیا

اسد عمر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ...
اسد عمر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست، اپوزیشن کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے لیکن پی ڈی ایم نے واضح کیاہے کہ وہ سپیکر کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے پی ڈی ایم جلسوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔

ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سپیکر اسمبلی کے اجلاس میں نہیں جائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی حکومت کو جلسے روکنے سے خبردار کرچکی ہے۔پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ کوروناکی آڑ میں حکومتی پابندیاں قبول نہیں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی حکومت کو جلسوں کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے لاہور کا جلسہ روکا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -