سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل
کیپشن:    سورس:   Instagram/ansari.bushra

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔اکثر سوشل میڈیا پر ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی جوانی کی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مسکراہٹ ہے جبکہ تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ان کے کالج کے دنوں کی بتائی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دو چوٹی بھی بنائی ہوئی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں خود کو معصوم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کالج کے دن اور میری معصومیت۔‘اداکارہ کے ماضی کی خوبصورت تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی وہ نایاب تصویر شیئر کی تھی جو سال 1989میں لی گئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سال 1989 کی یادیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

مزید :

تفریح -