بی آر ٹی کی ایک اور بس دوران سفر خراب ہو گئی 

بی آر ٹی کی ایک اور بس دوران سفر خراب ہو گئی 
بی آر ٹی کی ایک اور بس دوران سفر خراب ہو گئی 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کی بی آرٹی کی ایک اور بس خراب ہو گئی اور شہری دھکا لگاتے رہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بی آر ٹی کی بس آبدرہ کے سٹیشن پر خراب ہو گئی اور دو روز میں دوسری مرتبہ بی آر ٹی کی بس خراب ہوئی ہے ، بس میں تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے عملہ سر گرم عمل ہے ۔ بس خراب ہونے کے بعد موقع پر یہ دیکھنے میں آیا کہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت بس کو دھکا لگا رہے تھے ۔

مزید :

قومی -