”ہماری پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز کروائی جائے“ وزیراعظم عمران خان سے کس نے درخواست کی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری 

”ہماری پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز کروائی جائے“ وزیراعظم عمران خان سے کس ...
”ہماری پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سیریز کروائی جائے“ وزیراعظم عمران خان سے کس نے درخواست کی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری 
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور پاک، افغان کرکٹ سیریز کروانے کی درخواست بھی کی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر کابل میں موجود ہیں جہاں ان سے افغانستان کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی اور اس دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک، افغان کرکٹ سیریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سریز کا انعقاد ہو جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ میری بھی یہ رائے ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سریز جلد ہونی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

مزید :

کھیل -