پی ڈی ایم لاہور جلسہ سے قبل ہی ن لیگی ارکان میں پھوٹ پڑگئی؟ دو رہنماﺅں میں تلخ کلامی

پی ڈی ایم لاہور جلسہ سے قبل ہی ن لیگی ارکان میں پھوٹ پڑگئی؟ دو رہنماﺅں میں ...
پی ڈی ایم لاہور جلسہ سے قبل ہی ن لیگی ارکان میں پھوٹ پڑگئی؟ دو رہنماﺅں میں تلخ کلامی
کیپشن:    سورس:   Twitter/@pmln_org

  

لاہور(ویب ڈیسک)13 دسمبر لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کیلئے ن لیگ کے رابطہ کمیٹی کنونیئر رانا مشہود پر انگلیاں اٹھ گئیں،ن لیگی ارکان اسمبلی نے انہیں اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز سے منع کردیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق رانا مشہود کے رویے پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز ناراض ہو گئے۔ لاہور کے 3 ایم این اے اور متعدد ایم پی ایز نے رانا مشہود کو اپنے حلقوں میں آنے سے منع کر دیا۔اس حوالے سے ایک اجلاس میں سیف الملوک کھوکھر اور رانا مشہود کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور سیف الملوک کھوکھر نے رانا مشہود کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں اپنے حلقے میں آنے کی اجازات نہیں دیں گے،تمہارا رویہ پارٹی ورکروں اور ہمارے ساتھ درست نہیں۔

ایم این اے رانا مبشر، ایم این اے علی پرویز نے بھی رانا مشہود کو اپنے حلقوں میں آنے سے منع کرتے ہوئے رانا مشہود کو اپنے حلقے پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے، جہاں سے ہمیشہ ہی انتہائی کم لوگ جلسوں میں شرکت کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -