پی سی بی کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر احمد انتقال کر گئے

پی سی بی کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر احمد انتقال کر گئے
پی سی بی کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر احمد انتقال کر گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حاجی بشیر احمد 40 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کے ساتھ وابستہ رہے اور قذافی سٹیڈیم سمیت ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی وکٹیں انہوں نے بنائیں، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ان دنوں مختلف نجی گراﺅنڈز کی وکٹیں تیار کررہے تھے، وہ لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ بھی وابستہ تھے۔

پاکستان کے سابق کرکٹرز ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ سٹارز حاجی بشیر کی بنائی وکٹوں پر کرکٹ کھیل چکے۔

مزید :

کھیل -