حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسوں کی منظوری دید ی لیکن پہلے مرحلے میں کتنے لوگوں کیلئے حاصل کی جائے گی؟ جانئے 

حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسوں کی منظوری دید ی لیکن پہلے ...
حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پیسوں کی منظوری دید ی لیکن پہلے مرحلے میں کتنے لوگوں کیلئے حاصل کی جائے گی؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس کے دوران پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے ،پاکستان سٹیل ملازمین کے بقایاجات کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظور ی بھی دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑروپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری ہو گئی ہے ۔اجلاس میں این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ اور جی 20ممالک سے قرض پرسودادائیگی کی 6 ماہ کیلئے توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -