اسلام آباد میں نشئی شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

اسلام آباد میں نشئی شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا
اسلام آباد میں نشئی شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تھانہ سہالہ کی حدود ہمک میں نشئی شوہر نے پیسے دینے سے انکار کرنے پر بیوی کو ذبح کردیا۔اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود ہمک میں نشئی شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا، پولیس کے مطابق 5 بچوں کی ماں فرزانہ کا شوہر نشہ کے لیے روز پیسے مانگتا تھا، آج بھی ملزم شوہر ناصر نے نشہ کے لئے پیسے دینے سے انکار پر چھری سے بیوی کو ذبح کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ فرزانہ اور اس کے بچے لوگوں کے گھروں میں کام کرکے روٹی کماتے تھے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -