ساﺅتھ ایشین گیمز 2019ءمیں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیدئیے گئے

ساﺅتھ ایشین گیمز 2019ءمیں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو ...
ساﺅتھ ایشین گیمز 2019ءمیں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیدئیے گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساؤتھ ایشین گیمز 2019ءمیں پاکستان کیلئے میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بطور ستائش انعامی چیک جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خصوصی ہدایت پر پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ نے کھلاڑیوں کے درمیان چیک تقسیم کئے۔ خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کو ایک لاکھ 25 ہزار، انٹرنیشنل باکسر گلزیب کو 5 لاکھ، خواتین انٹرنیشنل باکسرز مہرین بلوچ اور رضیہ بانو کو ڈھائی، ڈہائی لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے۔ 

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز 2019ءمیں ماحور شہزاد ویمن بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھیں،پلوشہ بشیر،ہما،سحر اور غزالہ بھی اسی ٹیم کا حصہ تھیں۔ انٹرنیشنل باکسر گلزیب نے 69 کلوگرام ویٹ کے فائنل میں بھارتی باکسر کا مقابلہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا تھا،مہرین بلوچ نے 56 کلوگرام اور رضیہ بانو نے 52 کلو گرام کے ایونٹس میں پاکستان کیلئے برانز میڈلز جیتے تھے۔

مزید :

کھیل -