دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے والے سمیع اسلم قائداعظم ٹرافی سے دستبردار، مستقبل کے حوالے سے کیا سوچ رہے ہیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے والے سمیع اسلم قائداعظم ٹرافی سے ...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے والے سمیع اسلم قائداعظم ٹرافی سے دستبردار، مستقبل کے حوالے سے کیا سوچ رہے ہیں؟ تشویشناک خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے دلبرداشتہ ہوکر قائداعظم کے چوتھے راﺅنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمیع اسلم نے اپنے فیصلے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ چند روز میں وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے۔ اوپنر کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم بیرون ملک جانے کا سوچ رہے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح امریکہ میں اپنا مستقبل بنانا ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کی سیکنڈ الیون میں شامل ہونے پر بھی سمیع اسلم ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سمیع اسلم نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا، قائداعظم ٹرافی میں سمیع اسلم بلوچستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -