سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بابراعظم نے آئی پی ایل کھیلنے والوں کو اتنا پیچھے چھوڑ دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے

سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بابراعظم نے آئی پی ایل کھیلنے والوں کو ...
سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے بابراعظم نے آئی پی ایل کھیلنے والوں کو اتنا پیچھے چھوڑ دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ریکارڈ بک میں مزید کئی کارنامے درج کرا دئیے ہیں اور سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز میں سب کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میں بابر اعظم نے مشکل وکٹ پر ناقابل شکست 63 رنز بنا کر اپنی ٹیم کراچی کنگز کو چیمپین بنوایا۔ انہوں نے 2 حصوں میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 473 رنز بنائے اور اس دوران 3 مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

بابراعظم نے حالیہ اننگز کے بعد رواں برس سب سے زیادہ ٹی 20 رنز سکور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا، وہ اب تک 32 میچز میں 56.45 کی اوسط اور 136.63 کے سٹرائیک ریٹ سے 1,242 رنز بنا چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لگاتار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچز کھیلنے والے کرکٹرز بھی ان کے قریب تک نہیں پہنچ پائے، دوسرے نمبر پر موجود لوکیش راہول کے رنز کی تعداد 993 جبکہ 986 رنز کے ساتھ مارکس سٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

ایلکس ہیلز 928 رنز کیساتھ چوتھے، فخرزمان 872 رنز کیساتھ پانچویں، محمد حفیظ 865 رنز کے ساتھ چھٹے اور شعیب ملک 827 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم کی ایک اور ماسٹر کلاس اننگز پر سابق کرکٹرز نے بھی ستائش کی ہے۔

مزید :

کھیل -