آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور تبادلہ خیال 

آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور تبادلہ خیال 
آرمی چیف سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور تبادلہ خیال 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ مصر کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس دوران اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مصر کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیا ن برادرانہ تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعان مزید بڑھنا چاہیے ۔ ملاقات میں مصر کے سفیر نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا ۔

مزید :

قومی -