جنت مرزا نے’ سٹائلش ‘دکھنے والوں کو مشورہ دیدیا 

جنت مرزا نے’ سٹائلش ‘دکھنے والوں کو مشورہ دیدیا 
جنت مرزا نے’ سٹائلش ‘دکھنے والوں کو مشورہ دیدیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ نمبرون ٹک ٹاکرہونے کا اعزازرکھنے والی جنت مرزا کا فیشن سینس بھی بہترین مانا جاتا ہے۔ جنت نے سٹائلش نظرآنے کی خواہشمند خواتین کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

جاپان میں زیر تعلیم جنت مرزا ان دنوں کزن کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے اپنے آبائی شہرفیصل آباد میں موجود ہیں۔ شادی کی مختلف تقریبات میں کھینچی گئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔

انسٹا گرام پر جنت نے مہندی کی تقریب سے نارنجی رنگ کے لہنگے میں ملبوس اپنی دلکش تصاویرشیئرکی ہیں ، لیکن لہنگے کے ساتھ جڑے ہائی ہیلز کے تصور کا خاتمہ کرتے ہوئے جنت نے پیروں میں آرام دہ جوگرز پہن رکھے ہیں۔جنت نے کیپشن میں لکھا ” زیادہ متحریک نہ ہوں لیکن کبھی کبھی ایسے ملبوسات کے ساتھ جوگرز پہننا انتہائی آرام دہ رہتا ہے”۔اس فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے جنت نے مزید لکھا ” سارا فنکشن سکون سے نکل جاتا ہے اور ہیلز کی ضرورت نہیں پڑتی”۔

یہ مشورہ جنت کے فالوورز کو بھی خوب پسند آیا اور خواتین مداحوں نے اپنے تبصروں میں ٹک ٹاکر کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کی تائید بھی کی۔جنت مرزا کے ٹک ٹاکرز کی تعداد اب ایک کروڑ سے بڑھ کر 11 ملین یعنی ایک کروڑ 10 لاکھ ہوچکی ہے۔

جنت مرزا اس سے قبل جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااورکمپوز کیا۔

مزید :

تفریح -