سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے 10 روز کیلئے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر سہیل تنویر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جو آج کل لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو 10 روز کیلئے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کیلئے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -