اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتاہے تو پھر عوام کو کرسمس کی اضافی آزادیاں نہیں مل سکیں گی : برطانوی وزیر

اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتاہے تو پھر عوام کو کرسمس کی اضافی آزادیاں نہیں ...
اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتاہے تو پھر عوام کو کرسمس کی اضافی آزادیاں نہیں مل سکیں گی : برطانوی وزیر

  

ویلز(مجتبیٰ علی شاہ)کرسمس کے موقع پر ویلز میں لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو انہیں کرسمس کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ ویلز کے  وزیر مارک ڈراکفورڈ نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر لاک ڈاون کو کامیاب کرنا ہے تب ہی ہم سب اس وبا سے جان چھڑا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر لوگوں کو کرسمس کی اضافی آزادیاں نہیں مل سکیں گی،ہماری اولین ترجیح عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ہے۔جب ہمارے عوام ہسپتالوں میں پڑے ہوں گے تو اس کرسمس کی خوشی سے ہمیں کوئی مزہ نہیں آئے گا ،ہمارا مقصد کورونا صورتحال سے نمٹنا ہے اور لوگوں کو کرسمس کے موقع پر لوگوں کو خوشی فراہم کرنا ہے۔

مزید :

برطانیہ -