برطانیہ میں مقیم گجر انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین عاطف گجر کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

برطانیہ میں مقیم گجر انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین عاطف گجر کا علامہ خادم حسین ...
برطانیہ میں مقیم گجر انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین عاطف گجر کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر برطانیہ میں مقیم گجر انٹرنیشنل فورم کے چیئرمین عاطف گجر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا،وہ سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ہر دور میں اور ہر ظالم جابر کے سامنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو اچھے طریقہ سے بیان کیا اور ثابت کیا ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ﷺہیں اور ان کے بارے میں جو بھی گستاخی کرے گا وہ ذلیل و خوار ہوگا ۔چودھری عاطف گجر کا کہنا ہے خادم حسین رضوی کا کوئی متبادل نہیں ہے ،برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں ،ہم خادم حسین رضوی کا پیغام اپنی آخری سانس تک پھیلاتے رہیں گے۔

مزید :

برطانیہ -