سزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے زیادہ بیمار رہتے ہیں، سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، حیران کن وجہ بھی بتادی

سزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے زیادہ بیمار رہتے ہیں، سائنسدانوں ...
سزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے زیادہ بیمار رہتے ہیں، سائنسدانوں نے انکشاف کردیا، حیران کن وجہ بھی بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی پیچیدگی کی وجہ سے کئی بچے بڑے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں، جن کے متعلق اب سائنسدانوں نے تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے آسٹریلیا، ڈنمارک، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں حالیہ سالوں میں ہونے والی 72لاکھ پیدائشوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ جو بچے بڑے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں، عمر کے پہلے 5سال میں ان کے بیمار پڑنے اور ہسپتال داخل ہونے کا خطرہ نارمل طریقے سے پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق آرہس یونیورسٹی ڈنمارک کے ماہرین نے سیزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں کے زیادہ بیمار ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ”ماں کے جسم میں اچھے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو صرف نارمل طریقے سے پیدا ہونے والے بچوں کے حصے میں ہی آتے ہیں۔“ تحقیققاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لارس پیڈرسن کا کہنا تھا کہ” یہ بیکٹیریا ماں کے جسم میں بچے کی نارمل پیدائش کے راستے میں ہوتے ہیں چنانچہ جن بچوں کو آپریشن کے ذریعے ماں کے پیٹ سے باہر نکال لیا جاتا ہے، وہ ان اچھے بیکٹیریا سے محروم رہتے ہیں چنانچہ 5سال کی عمر تک وہ زیادہ بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -