’یہ تو کارٹون لگ رہی ہے، اس کو سانس کیسے آرہا ہے‘ دلہن نے عروسی لباس میں تصویر فیس بک پر لگائی تو لوگ پیچھے پڑ گئے

’یہ تو کارٹون لگ رہی ہے، اس کو سانس کیسے آرہا ہے‘ دلہن نے عروسی لباس میں ...
’یہ تو کارٹون لگ رہی ہے، اس کو سانس کیسے آرہا ہے‘ دلہن نے عروسی لباس میں تصویر فیس بک پر لگائی تو لوگ پیچھے پڑ گئے
کیپشن:    سورس:   Facebook

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل لوگوں کی شادی تب تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ اپنی مہندی سے لے کر ولیمے تک کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کر لیں۔ایسے ہی ایک دلہن نے تعریف سننے کے لالچ میں عروسی جوڑے میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی لیکن صارفین نے ایسی کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا کہ بیچاری کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس دلہن نے انتہائی چست لباس پہن رکھا تھا جس میں وہ دلہن کم اور عجیب و غریب ملبوسات کی ماڈلنگ کرنے والی ماڈل زیادہ لگ رہی تھی۔ 

اس تصویر کو دیکھ کر صارفین نے اس دلہن کو ’کارٹون‘ قرار دے دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ دلہن کم اور کارٹون زیادہ لگ رہی ہے۔ اسے سانس کیسے آ رہا ہو گا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”میں دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ اس لباس کے ساتھ یہ لڑکی چل سکتی ہے، نہ بیٹھ سکتی ہے اور نہ ہی سانس لے سکتی ہے۔“کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ ”دلہن کا اپنی شادی کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کرنا بہت بڑی حماقت ہے جس میں وہ چل بھی نہ سکتی ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -