اُلٹی گنگا بہنے لگی، خاتون نے سابقہ بوائے فرینڈ کی شرمناک ویڈیوز اُس کے رشتہ داروں کو بھیج دیں، لیکن ایسا کیا کیوں؟

اُلٹی گنگا بہنے لگی، خاتون نے سابقہ بوائے فرینڈ کی شرمناک ویڈیوز اُس کے رشتہ ...
اُلٹی گنگا بہنے لگی، خاتون نے سابقہ بوائے فرینڈ کی شرمناک ویڈیوز اُس کے رشتہ داروں کو بھیج دیں، لیکن ایسا کیا کیوں؟
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ ایسا سلوک کر ڈالا کہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 20سالہ شیلبی گریٹی نامی اس لڑکی کو اس کا بوائے فرینڈ بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا تھا جس پر وہ اس کے خلاف عدالت چلی گئی اورعدالت نے اسے قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ اس آدمی کے جیل جانے کے بعد بھی شیلبی گریٹی کو چین نہ آیا اور اس نے اس آدمی کی برہنہ ویڈیوز اس کی ماں، بہنوں، دادا دادی اور دوستوں کو بھیجنی شروع کر دیں۔
یہی نہیں بلکہ شیلبی ان کے گھر کے پتے پر بہت زیادہ کھانا بھی آرڈر کر دیتی جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پھنس جاتے اور کبھی وہ جعلی کالز کے ذریعے پولیس کو ان کے گھر بھیج دیتی تھی۔ اس آدمی کے گھر والوں نے بالآخر تنگ آ کر شیلبی کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے اسے مانچسٹر کی ایک مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 12ماہ سماجی خدمت اور تمام متاثرہ لوگوں کو فی کس 50پاﺅنڈ ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -