پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان لیکن چین کا شہر ووہان جہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا، آج کل وہاں کیا ہورہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان لیکن چین کا شہر ووہان جہاں سے یہ سلسلہ شروع ...
پوری دنیا کورونا وائرس سے پریشان لیکن چین کا شہر ووہان جہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا، آج کل وہاں کیا ہورہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں
سورس: wikipedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نبردآزما ہے لیکن چین کا شہر ووہان، جہاں سے یہ موذی وباءپھیلی تھی، وہاں ان دنوں ایسا کچھ ہو رہا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پوری دنیا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے۔ کہیں لاک ڈاﺅن اور کہیں سماجی فاصلے کی پابندی لازم قرار دی جا رہی ہے لیکن ووہان کی مقامی حکومت اپنے شہر میں سیاحت کو فروخت دینے کے لیے اشتہارات دے رہی ہے۔
مقامی حکومت کی طرف سے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وائبو پر ایک ویڈیو کی صورت میں اشتہار دیا گیا ہے جس میں ووہان کا انتہائی پرکشش تشخص پیش کیا گیا ہے۔ اشتہار میں ووہان میں واقع بدھ مت کے ایک قدیم مندر سمیت جھیلیں اور مضافات کے جنگلات دکھائے گئے ہیں ۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ”ووہان بہت خوبصورت ہے اور ہم اس شہر سے محبت کرتے ہیں۔ ہم آپ سے ووہان میں ملاقات کے منتظر ہیں۔“