”ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کے ثبوت دے چکے “ چین نے ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار کی نیندیں ہی اڑ جائیں 

”ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کے ثبوت دے چکے “ چین نے ...
”ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کے ثبوت دے چکے “ چین نے ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار کی نیندیں ہی اڑ جائیں 

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاو نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کا ثبوت بھی دے چکے ہیں ،پاکستانی ڈوژیئر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کے ثبوت موجود ہیں ۔ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہتاہے اور سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی سازش کو چین اور پاکستان مل کر ناکام بنائیں گے ۔چین نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی جدو جہد کی تعریف کی اور پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ ہے ،سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والے مایوس ہونگے ۔

مزید :

قومی -