ٹیٹو بنوانے کی شوقین لڑکی جس نے اپنے جسم کا کوئی بھی حصہ خالی نہیں چھوڑا

ٹیٹو بنوانے کی شوقین لڑکی جس نے اپنے جسم کا کوئی بھی حصہ خالی نہیں چھوڑا
ٹیٹو بنوانے کی شوقین لڑکی جس نے اپنے جسم کا کوئی بھی حصہ خالی نہیں چھوڑا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ٹیٹو بنوانے کی شوقین لڑکی نے اپنے پورے جسم کو یوں ٹیٹوز سے چھپا لیا کہ گویا ٹیٹوز کا لباس ہی پہن لیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 32سالہ لڑکی کا نام جولیا نیونو ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی ہے۔ اس نے 18سال کی عمر میں جسم پر ٹیٹو بنوانے شروع کیے اور اب اس کے جسم میں چہرے کے علاوہ جسم کے ایک ایک حصے پر ٹیٹو بنا ہوا ہے، حتیٰ کہ اس کا سر اور پیروں کے تلوے بھی۔

رپورٹ کے مطابق جولیا ٹیٹو بنوانے پر اب تک 19ہزار 530ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔ اس قدر ٹیٹو بنوانے پر اس کی فیملی اور دوست شدید پریشان ہیں اور اسے متنبہ کر رہے ہیں کہ اب وہ بس کر دے تاہم جولیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چہرے پر بھی ٹیٹو بنوائے گی تاکہ اس کے جسم کا کوئی ایک حصہ بھی ایسا نہ رہے جس پر ٹیٹو نہ ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -