جسم فروش خواتین سے تعلقات قائم کرنے والے مرد دراصل ان خواتین سے کیا چاہتے ہیں؟ تازہ رپورٹ میں شرمناک انکشاف

جسم فروش خواتین سے تعلقات قائم کرنے والے مرد دراصل ان خواتین سے کیا چاہتے ...
جسم فروش خواتین سے تعلقات قائم کرنے والے مرد دراصل ان خواتین سے کیا چاہتے ہیں؟ تازہ رپورٹ میں شرمناک انکشاف

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم فروش خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے مرد ان خواتین سے کیا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے تازہ رپورٹ میں انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسم فروش خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے والے مرد چاہتے ہیں کہ جسم فروش عورتیں ان کے ساتھ اصلی گرل فرینڈز جیسا یا پھر فحش فلموں کی اداکاراﺅں جیسا رویہ رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر جسم فروش عورت مردوں کی یہ خواہش پوری کرنے میں ناکام رہے تو مرد آن لائن شکایت کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مونیکا اوکونر کا کہناتھا کہ ”لوگ جسم فروشی کے لیے بنائی گئی ویب سائٹس سے خواتین کو ہائر کرتے ہیں اور جب وہ ان کی خواہش پر ان کے ساتھ حقیقی گرل فرینڈ اور فحش اداکارہ جیسا تعلق قائم نہیں کر پاتیں تو مرد ویب سائٹ پر آ کر ریویوز میں ان کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی تحقیق میں ایسی جتنی ویب سائٹس کا تجزیہ کیا وہاں خواتین کی پروفائلز پر ریویوز میں ایسی شکایات بڑی تعداد میں ملیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -