پاکستانی شوہر، بھارتی بیوی، سب سے انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر کی دلچسپ کہانی

پاکستانی شوہر، بھارتی بیوی، سب سے انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر کی دلچسپ ...
پاکستانی شوہر، بھارتی بیوی، سب سے انوکھے جوڑے کی واہگہ بارڈر سیر کی دلچسپ کہانی
کیپشن:    سورس:   Youtube/ScreenGrab

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی شوہر، اس کی بھارتی بیوی اور واہگہ بارڈر کی سیر۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اس انوکھے جوڑے نے اپنی انوکھی سیاحت کی کہانی دنیا کو سنائی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی بتاتی ہے کہ میں بھارتی ہوں اور لڑکا کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ اس پر لڑکی بتاتی ہے کہ ہماری باہم شادی ہوئی ہے اور ہم گزشتہ دنوں واہگہ بارڈر کی سیر کے لیے گئے۔ ہم پاکستان میں اپنی فیملی سے ملنے آ ئے ہوئے تھے چنانچہ ہم واہگہ پر پاکستان کی طرف گئے تھے۔

لڑکی کہتی ہے کہ پاکستان کی سائیڈ پر بھی لوگوں میں کچھ جوش تھا لیکن بھارت کی طرف لوگ بہت ہی زیادہ پرجوش تھے۔ لوگ رقص کر رہے تھے، کئی آنٹیاں بھی ناچ رہی تھیں۔ کاش میں بھارت کی سائیڈ سے بھی جا کر اس تقریب کو دیکھ سکتی۔یہ کہہ کر لڑکی اپنے شوہر کو کنکھیوں سے دیکھتی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کہتی ہے کہ واہگہ بارڈر پر پہنچ کر میں بہت محب وطن ہو گئی تھی۔ جب بھی پاکستان کا نعرہ لگتا تو میں زندہ باد کہتی۔ آخر میں لڑکا کہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کبھی ایک ملک ہوا کرتے تھے۔ آج بھی دونوں ملکوں میں کئی چیزیں ایک سی ہیں۔ میری بیوی بھارت سے ہے اور میں پاکستان سے ہوں لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ ہم دو الگ ملکوں کے شہری ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -