بر طانوی وزیراعظم بورس جانسن کے وزیر اور مشیر میں لڑائی جاری 

بر طانوی وزیراعظم بورس جانسن کے وزیر اور مشیر میں لڑائی جاری 
بر طانوی وزیراعظم بورس جانسن کے وزیر اور مشیر میں لڑائی جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مشیر نے مناسب تحقیقات نہ ہونے پر وزیر اعظم کے ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل کی حمایت کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔حکومت کے مشیر سر ایلکس ایلن نے کہا کہ محترمہ پٹیل کے طرز عمل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور لوگوں کو اس سے تکلیف ہوئی ہے ۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے اپنے مشیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پریٹی پٹیل پرمکمل اعتماد ہے۔ محترمہ پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ماضی میں میرے انداز سے لوگوں کو تکلیف ہوئی اور لوگ مایوس ہوئے،میں اس پر شرمندہ ہوں لیکن عام طور پر یہی توقع کی جاتی ہے کہ اگر کوئی وزیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ اسے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑتا ہے لیکن ہوم سیکرٹری نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا، جو ایک سوالیہ نشان ہیں۔

مزید :

برطانیہ -