آزاد کشمیر حکومت کا ایل او سی شہداء  کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت کا ایل او سی شہداء  کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
آزاد کشمیر حکومت کا ایل او سی شہداء  کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ آزاد کشمیر نے شہداء کے خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کو ریلیف پیکج دیا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ ملیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شہید کی بیوہ دوبارہ نکاح تک اعزازیہ حاصل کرسکے گی جبکہ نابالغ بچے 25 سال کی عمر تک شہادت اعزازیہ حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -